81

پھالیہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری غیر جانبداری اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ سرسبز پنجاب مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری غیر جانبداری اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔سرسبز پنجاب مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں پھالیہ میں جاری انسداد تجاوزات اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا جمیل،ڈی او انٹر پرائزز رانا گلفام سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے مطابق کسی قسم کی تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا
یہ خبر بھی پڑھیں
منڈی بہائوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں غیر قانونی تھڑے، سیڑیاں اور پھٹے اکھاڑنے کا عمل جاری، ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تجاوزات کررکھی ہیں انہیں چاہیے کہ انتظامیہ کے پہنچنے سے پہلے دکانوں اور مکانوں کے سامنے سے تجاوزات خود ہی ختم کردیں وگرنہ پنجاب حکومت کی سخت ہدایت کے مطابق تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی پریشر کے کیا جائیگا اور اس کا دائرہ کار شہر کے ساتھ ساتھ پوری تحصیل پھالیہ میں بڑھایا جائیگااورغیر قانونی اڈاوں کو فوری طور پر حکومتی ہدایت پر ختم کیا جارہا ہے اور سرکاری طور پر قائم جنرل بس اسٹینڈ اور اڈوں پرمسافروں کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے فوری اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں