84

لاہور ہائیکورٹ کی کاروائی: سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاءالدین کیمپس کیخلاف کاروائی، منڈی بہاؤالدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو وارث ندیم وڑائچ اور انکے پارٹنر گرفتار

یونیورسٹی آف سرگودھا, غیر قانونی کیمپسز کیس:

نیب کی کارروائی،
سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاءالدین کیمپس کا چیف ایگزیکٹو اور ایک پارٹنر گرفتار.
نیب لاہور کی سرگودھا یونیورسٹی کیجانب سے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کھولے گئے غیر قانونی کیمپس کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آگئی: باوثوق زرائع

غیر قانونی کیمپسز کے 6 اہم عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا: باوثوق زرائع
سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم اور سابق رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) راؤ جمیل گرفتار: باوثوق زرائع
گرفتار ملزمان میں لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو میاں جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن اکرم شامل: باوثوق زرائع

دیگر شریک ملزمان میں منڈی بہاؤالدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو وارث ندیم وڈائچ اور انکے پارٹنر نعیم بھی گرفتار کر لیے گئے:
ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سے ان غیر قانونی کیمپسز کے ذریعے اب تک کروڑوں روپے بٹورے تاہم نہ امتحانات لئے گئے نہ ہی انہیں ڈگریاں جاری ہوئیں:
چیف جسٹس کی جانب سے سو موٹو ایکشن پر کیس ڈی جی نیب لاہور کو منتقل کیا گیا:
نیب لاہور حکام کی تحقیقات میں ملزمان کا کریمینل رول واضح:
نیب لاہور نےطلباء کے مستقبل کی حفاظت اور متبادل حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل بھی دے دی:
کمیٹی طلباء کو تعلیمی نقصانات سے بچانے اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم عمل:

گرفتار ملزمان کو آج نیب لاہور تحقیقات کیلئے بلایا گیا تھا:
ملزمان کی غیرقانونی کیمپسز کے لئے کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی کا انکشاف:
نیب حکام ملزمان کا گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرینگے..
چند روز پہلے متاثرہ سینکڑوں طلباء کیجانب سے لاہور میں احتجاج کیا گیا جس پہ سپریم کورٹ نے نوٹس لیا…. زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں