70

09 اکتوبر ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد پوسٹ آفس ملک وال میں آج کیا جائے گا، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز روبینہ صدیق

ملک وال(نامہ نگار) ہر سال 09 اکتوبر کو دنیا بھر میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایا جاتا ہے جس میں ڈاک کی روابط میں اہمیت اور اس سے منسلک افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز روبینہ صدیق کا کہنا تھا کہ دور جدید میں بھی ڈاک کے نظام کی اہمیت کم نہیں ہوئی اور اس سلسلہ میں پاکستان پوسٹ شہریوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور رجسٹری، پارسل، منی آرڈر، یو ایم ایس سمیت دوسری سہولیات پرائیویٹ اداروں کی نسبت کئی گنا سستے ریٹس پرمہیا کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئیے کہ قومی اداروں کی خدمات حاصل کر کے انہیں مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ میڈم روبینہ صدیق کا کہنا تھا کہ ورلڈپوسٹ ڈے کے حوالہ سے پوسٹ آفس ملک وال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سکول کے بچوں کو ڈاک کے نظام سے آگاہی کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ شہریوں کو بھی اس حوالہ سے آگاہی دی جائے گی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں