57

ملکوال: پٹرول کی غیرقانونی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، انتظامیہ کسی المیہ کی منتظر

ملک وال (نامہ نگار) ملک وال شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پٹرول کی غیرقانونی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے۔ متعدد حادثات کے باوجود غیر قانونی طور پر قائم پٹرول ایجنسیوں اور کریانہ کی دکانوں پر پٹرول کی فروخت کا عمل جاری ہے۔

ایجنسی مالکان کے پاس نہ تو کوئی اجازت نامہ موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل نواحی علاقہ فقیریاں میں ایک شخص اپنے رکشہ میں پٹرول بھرواتے ہوئے آگ بھڑک اٹھنے سے موقع پر جھلس کر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ایجنسی کا مالک بھی جھلس گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
اسسٹنٹ کمشنر حافظ سلیمان اور ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام کی مشترکہ کاروائی، مختلف پٹرول پمپس پر پیمانے کی پیمائش کم ہرنے پر مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسی طرح کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا مگر کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور انتظامیہ صرف اسی وقت حرکت کرتی نظر آتی ہے جب کوئی بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور متعلقہ محکموں سے فوری طور پر نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں