70

نور پور پیراں: ڈرم کاٹتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی. ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جانبحق شخص کی نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا

ملک وال(نامہ نگار) نواحی موضع نور پور پیراں میں ڈرم کاٹتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانبحق شخص کی نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا

تفصیلات کے مطابق نواحی موضع نور پور پیراں میں محمد رفیق نامی شخص لوہے کے ڈرم کو گیس سلنڈر کی مدد سے کاٹ رہا تھا کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر محمد رفیق موقع پر جانبحق ہو گیا اور محمد جاوید زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانبحق شخص کی نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں