74

ملکوال میں بھی اے سی محمد سلیم راجہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے متعدد دکانوں کے بورڈز اور تھڑے اکھاڑ دئیے

ملک وال(نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح ملکوال میں بھی اے سی محمد سلیم راجہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے متعدد دکانوں کے بورڈز اور تھڑے اکھاڑ دئیے او ر سامان ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ملکوال شہر کے کچہری روڈ پر اے سی محمد سلیم راجہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے دوسرے روز بھی متعدد دکانوں کے بورڈز اور تھڑے اکھاڑ دئیے او ر دکانداروں کے بورڈز سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں