35

اسسٹنٹ کمشنر حافظ سلیمان اور ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام کی مشترکہ کاروائی، مختلف پٹرول پمپس پر پیمانے کی پیمائش کم ہرنے پر مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

منڈی بھاوالدین ۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ سلیمان اور ڈی او انڈسٹری رانا گلفام کی مشترکہ کاروائی
مختلف پٹرول پمپوں کے پیمانے کی پیمائش اور ریٹ چیک کئے گئے جس میں فرق آنے پر مختلف پٹرول پمپس کو جرمانہ سیل اور چالان کیے گئے جن میں مسرت فلنگ اسٹیشن پھالیہ روڈ کو 20 ہزار جرمانہ اس کے علاوہ الرحمن پٹرولیم پھالیہ روڑ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

عثمان فلنگ اسٹیشن پھالیہ روڈ منڈی بھاوالدین کو ڈیزل کی نوزل 15 ملی لیٹر کم پائی گئی جس پر ڈیزل نوزل کو سیل کر دیا گیا اور 20 ہزار جرمانہ کے ساتھ چالان متعلقہ عدالت میں پیش کر دیا گیا

الجنت پیٹرولیم پھالیہ روڈ کو مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصولی پر 25 ہزار جرمانہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں