75

طلبا قوم کا مستقبل ہیں ،تعلیمی اداروں کا پرسکون ماحول معیاری تعلیم کی ضمانت ہے، بدامنی پھیلانے والی گروپنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مندی بہاؤالدین ناصر سیال نے کہا ہے کہ طلبا قوم کا مستقبل ہیں ،تعلیمی اداروں کا پرسکون ماحول معیاری تعلیم کی ضمانت ہے، بدامنی پھیلانے والی گروپنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ناصر سیال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے دورہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ ، پروفیسرزاور طلباء کی جانب سے پرسکون ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں، امن وامان کی فضا قائم کرنے اورلڑائی جھگڑوں میں ملوث گروپس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او ناصر سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک نعمت ہے ، بچے ہمارا مستقبل اور اثاثہ ہیں ، گروپس ختم کرنا اور لڑائی جھگڑوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں انہوں نے صرف اپنی ذمہ داری نبھائی ہے جو کہ ان کا فرض ہے،معاشرے کا ہر فرد اپنے حصے کی ذمہ داریاں ادا کرے تو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چلنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ طلباء صرف تعلیم پر توجہ دیں، قوم کا مستقبل طلبا سے وابستہ ہے اور ان ہی کی صلاحیتوں سے ملک وقوم ترقی کرتے ہیں ، زندہ قوموں میں اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھا جاتا ہے ، انہو ں نے طلباء کو تعلیم پر توجہ اور سخت محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی قدر کریں اور اپنا ، اپنے والدین ،اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا نام روشن کریں ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کالج کے تمام اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کو اپنا پرسنل موبائیل نمبر بھی دیا تاکہ وہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کال کرسکیں ،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی،بچوں کو تعلیم کے لئے پرامن ماحو ل مہیا کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں