74

قطرمیں ہونے والی ایشیئن سنوکر چیمپیئن شپ گولڈ میڈل سمیت 3میڈلزجیتنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد بلال کا آبائی شہر منڈی بہائوالدین پہنچنے پر تپاک استقبال

منڈی بہاؤالدین۔

قطرمیں ہونے والی ایشیئن سنوکر چیمپیئن شپ گولڈ میڈل سمیت 3میڈلزجیتنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد بلال کا آبائی شہر پہنچنے پر تپاک استقبال،پھول نچھاور مداحوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص۔

قطرکے شہردوحہ میں ہونے والے ایشیئن سنوکر چیپمیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد بلال کا آبائی شہرمنڈی بہاءالدین آمدپر پرتپاک استقبال کیاگیا۔مداحوں نے پھول نچھاورکیے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیاگیا۔

عالمی چیمپیئن محمد بلال نے اس موقع کہاکہ اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالٰی کا شکرگزارہوں اور ملک کا نام روشن کرکے بہت فخر محسوس کررہاہوں۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کامیابیوں کا آغاز بھارتی کھلاڑی کو ہرانے سے شروع ہوا۔

محمد بلال نے ٹورنامنٹ میں گولڈمیڈل،سلور میڈل اور براونزمیڈل پاکستان کے لیے 3تمغےحاصل کیے اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مزید سپورٹ کرے تو سنوکر میں پاکستان کو ناقابل شکست بناسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں