26

گیس قیمتوں میں اضافہ، سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان

حیدر آباد: سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے گیس قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے سے سی این جی100 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ وزیر اعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں۔

سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی نے متنبہ کیا کہ جس دن گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی روز سندھ بھر کے تمام 600 سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند کردیے جائیں جو نوٹیفکیشن واپس ہونے تک بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں