84

انجمن طلبا اسلام ملتان ڈویژن کے ناظم صداقت خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اے ٹی آئی کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی

ملک وال(نامہ نگار) انجمن طلبا اسلام کے کارکنان نے گزشتہ روز جامع مسجد رحمت محمدی سے ملکوال پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ملتان ڈویژن کے ناظم صداقت خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرہ بازی کی

پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آئی پنجاب کے نائب ناظم بلال احمد، ضلعی ناظم فخر عباس اور جنرل سیکرٹری محمد وقاص نے کہا کہ ہم اداروں اور حکمرانوں کو یہ بات باور کروانا چاہتے ہیں کہ ہم امن کے داعی ہیں ہمیں بدلہ لینے کے مجبور نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت اور انتظامیہ نے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو خیبر تا کراچی یونیورسٹیز اور کالجز کا بائیکاٹ کریں گے اور ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے پورے ملک کے طلباء جب دمادم مست قلندر کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکمران ہوں گے
یہ ویڈیو بھی دیکھیں
انجمن طلبا اسلام ملتان ڈویژن کے ناظم صداقت خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اے ٹی آئی کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی، ویڈیو دیکھیں

ہم چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب محمد طاہرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صداقت خان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعہ سزادیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں