111

وزیر اعظم نے تین ماہ میں بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے نئی حکومت کو این اے تریپن کے ضمنی انتخاب میں سیاسی نقصان کا خدشہ ہے وزیر اعظم نے تین ماہ میں بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا جبکہ بڑے شہروں کیلئے واٹر سپلائی اسکیمیں بنانے کی ہدایت بھی دے دی ۔

وزیراعظم کی سربراہی میں تحریک انصاف کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی قیادت نے انتباہ دی این اے تریپن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے ضمنی الیکشن میں نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔

وزیراعظم سے اسلام آباد میٹروپولیٹن میں اپوزیشن لیڈرعلی اعوان کی بھی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو نہ چھیڑنے اور بنیادی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرادی ساتھ ہی تین ماہ میں بڑی خوشخبری دینے کا بھی اعلان کیا اور شہر بھر کو 100 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔

آبی وسائل سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم کو آبی وسائل اور مسائل پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش عالمی معیار سے کم ہے، جسے ترجیحی بنیادوں پربڑھانا ہوگا، وزیر اعظم نے راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فراہمی آب کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں