47

دبئی میں پاکستانی نے زندگی کی پہلی لاٹری میں 12 کروڑ روپے جیت لیے

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر نے دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں 10 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم جیت لی جو پاکستانی کرنسی میں 12 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجرنعمان عارف نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ایک آن لائن ٹکٹ خریدا اور قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔

نعمان عارف کا ٹکٹ نمبر 0241 تھا اور منگل کے روز اس کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی، 32 سالہ نعمان بائک لیزنگ کمپنی کے مالک ہیں اور انعامی رقم جیتنے پر بہت خوش ہیں۔

اس موقع پر نعمان عارف کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت زندگی میں یہ خوشیوں سے بھرا دن آیا جب کہ اب وہ لاکھوں ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری لکی ڈرا کا آغاز 1999 میں کیا گیا تھا جس میں انعام کی رقم بتدریج بڑھائی جاتی رہی اور نعمان عارف یہ انعام جیتنے والے سولہویں پاکستانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں