98

موجیانوالہ میں نہر کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ہائی ایس سے ٹکرا گئے، 7 مردوں سمیت 1 بچی اور 1 عورت زخمی، ہسپتال منتقل

منڈی بہاوالدین کےنواحی گاوں موجیانوالہ میں نہر کےقریب خطرناک ایکسیڈنٹ

تفصلات کےمطابق منڈی کھاریاں روڈ پر موجیانوالہ میں تین موٹرسائیکل سوار ہائ ایس سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سواروں سمیت7مرد اور ایک 10 سالہ بچی اور ایک عورت شدید زخمی ہو گئے

پٹرولنگ پولیس کے نوجوانوں نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو1122کی مددسے سول ہسپتال منتقل کیا پٹرولنگ پولیس چوکی موجیانوالہ کے انچارج ریاض احمد سپرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کا تعلق دھوریہ ضلع گجرات سے ہے موٹرسائیکل نمبر GTN 5605ہے اور ہائ ایس نمبرCD2967ہے

ہائ ایس کی سواریوں کا کہنا ہے کہ غلطی موٹرسائیکل سواروں کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں