63

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر پاکستان رینجرز اکیڈمی میں افسروں اور جوانوں کیلئے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر پاکستان رینجرز اکیڈمی میں افسروں اور جوانوں کیلئے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں عصمت جاوید نے بطور کمیونٹی سیفٹی انسڑکٹر کے فرائض سرانجام دئیے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کے ریسکیو سیفٹی انسڑکٹرز تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو تربیت تمام رینجرز جوانوں کے لیے ضروری ہے۔ رینجرز جوان دُور دراز جنگلات ، پہاڑوں ، صحراؤں اور باڈروں پر حالت جنگ میں ملک و قوم کی خدمت پر تعینات ہوتے ہیں اوراس دوران مختلف حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں لہٰذا ایسے حالات میں ریسکیو 1122کی انسانی جانوں کو بچانے کی مہارتوں پر مشتمل تربیت سے رینجرز اہلکاران و افسران اپنے ساتھی جوانوں کی زندگیاں بچانے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس تربیت میں ریسکیو 1122کا تعارف، خون کو روکنے کے طریقے ، حادثات وسانحات کی صورت میں ذمہ داریاں، دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقہ سے بحال کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ اس موقع پررینجرز کے افسران نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی سیفٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں