40

مسجد نبویٌ کے بیرونی صحن میں فائرنگ سے ایک شخص گرفتار

مدینہ منورہ: مسجد نبویٌ کے بیرونی صحن میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مسجد نبویٌ کے بیرونی صحن میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی، مسجد نبویٌ کی سیکیورٹی فورس نے اسے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نفسیاتی مریض بتایا جاتا ہے۔ اس کے پاس پستول تھا جس سے وہ فائرنگ کر رہا تھا۔ گرفتار شدہ شخص کی عمر 42 سال بتائی جاتی ہے، سیکیورٹی فورس نے اسے مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں