62

بریگیڈیئر نصر عمر حیات لالیکا کا سفر آخرت (تحریر عزت رسول)

بریگیڈیئر نصر عمر حیات لالیکا کا سفر آخرت

بریگیڈیئر نصر عمر حیات لالیکا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، انکی نماز جنازہ بارموسیٰ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی۔ گزشتہ روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے بائی پاس آپریشن کے دوران انکا انتقال ہو گیا تھا۔

نماز جنازہ میں چوہدری غلام حسین بوسال چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاؤالدین، چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے، چوہدری شوکت نواز گوندل لالیکا ایڈووکیٹ، چوہدری طارق محمود ساہی سابق ایم پی اے، چوہدری اختر محمود ساہی سابق ناظم، چوہدری خالد محمود ساہی سابق ناظم، حاجی امتیاز احمد ایم این اے، ساجد احمد بھٹی ایم پی اے، عزت رسول، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین سید نجم الحسن نقوی، اعجاز بکنانہ، آصف بشیر بھاگٹ سابق ایم پی اے، چوہدری امتیاز گوندل حسنانہ، شیراز گھمن، ڈی پی او ناصر سیال، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم، چوہدری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار، سپرنٹنڈنٹ جیل سیف اللّہ لالیکا، زاہد تارڑ چیئرمین، امان اللّہ گوندل او ایس آئی، ندیم افضل چن، منظور احمد بوسال، رؤف رانجھا، چوہدری طارق مسعود دریانہ، شفقت شریف لالیکا، قاسم مراد بوسال، غضنفر گوندل گوجرہ، ظہور گوندل، ڈی ایس پی لیگل افتخار دیو، آصف رانجھا اے ایس آئی، فیصل شہزاد گوندل، اعجاز گوندل ساہنا، قمر خان، حمید نیازی، وکیل انجم ہاشمی، انسپکٹر شوکت ٹوپہ اور خضر حیات سمیت عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات، اراکین اسمبلی، پولیس اور ملٹری آفیسرز نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم بریگیڈیئر نصر عمر حیات، چوہدری عمر حیات گوندل لالیکا مرحوم سابق ایم این اے کے صاحبزادے، ڈی آئی جی اختر عمر حیات گوندل لالیکا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 86 چوہدری فخر عمر حیات گوندل لالیکا کے بھائی اور ممتاز قانون دان چوہدری شوکت نواز گوندل لالیکا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے بہنوئی تھے۔

مرحوم بہت قابل آرمی آفیسر تھے، وہ کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس بھی تعینات رہے ہیں ۔ دیر میں انھوں نے بہت خوبصورت یادیں چھوڑیں، وہاں کے لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

پاک فوج نے اپنے آفیسر کو شہید جتنی عزت سے نوازا۔ مرحوم کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔ صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، وزیراعلٰی پنجاب، کور کمانڈر، سرگودھین کلاس آف 86، سٹیشن کمانڈر سرگودھا، حمزہ پلاٹون 82 لانگ کورس، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ اور جی او سی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
میری ان سے پہلی اور آخری ملاقات بھائی حفیظ اللّہ لالیکا کے انتقال پر ہوئی تھی، وہ بہت خوبصورت شخصیت کے مالک تھے، انھوں نے مجھے لاہور اپنے گھر آنے کی دعوت دی لیکن بدقسمتی سے کئی دفعہ لاہور جانے کے باوجود میں انھیں ملنے نہ جاسکا۔ انکے رحلت کی اچانک خبر میرے لئے ناقابل یقین اور ناقابل برداشت تھی، میں نے ڈرتے ڈرتے بھائی شوکت نواز لالیکا ایڈووکیٹ کو کال کی تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح سنا ہے۔ نصر حیات اب ہم میں نہیں رہے وہ سفرِ آخرت پر روانہ ہوگئے ہیں۔

آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللّہ تعالٰی مرحوم نصر عمر حیات کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

۔۔۔۔۔۔

تحریر:
عزت رسول ایڈووکیٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں