108

منڈی بہائوالدین میں گزشتہ رات بارش کے بعد گھیگا چوک، کنگ روڑ، پھالیہ روڑ کے مناظر، انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ناکام. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین . یہ منڈی بہاوالدین کا مین پھالیہ روڈ ہے۔ اس کی حالت سے دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری ضلعی انتظامیہ مسائل کو حل کرنے میں کتنی سنجیدہ ہے..
ساری زندگی میں منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کی نہیں سنی گئی۔
سارا شہر ہی گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے..

واسو نالہ کی حالت سے بخوبی نظر آتا ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں کس قدر خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے جا رہی ہیں

منڈی بہاؤالدین: گھیگا ہاؤس سے لیکر ست سرے تک سڑک پر جگہ جگہ موجود کھڈے گہری کھائیوں کا منظر پیش کرتے ہیں، کاروباری اور مسافر حضرات شدید اذیت کا شکار، سینکڑوں دیہاتوں کو شہر سے ملانے والی سڑک سفر کرنے والوں کے لیے درد سر بن چکی ہے

ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، ہلکی سی بارش سے کئی کئی دن پانی کا جمع رہنا ممبران اسمبلی سمیت انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا منہ چڑھاتا ہے، خدارا اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دے کر فی الفور سڑک ازسرنو تعمیرکروائی جائے، یا پھر سڑک پر موجود کھائیوں کو بھرا جائے

یہ خبر بھی پڑھیں
بارش کے بعد واسو نالہ اور قلعہ گجراں روڑ تالاب میں تبدیل، سڑک کی حالت دیکھیں اس ویڈیو میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں