110

چک نظام وکٹوریہ ریلوے پل پر لوہے کی چاریں بچھانے کے منصوبہ کے تعطل کی خبریں شائع ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوٹس لیتے ہوئے کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

ملک وال(نامہ نگار) سابقہ حکومت نے چک نظام کے مقام پر وکٹوریہ ریلوے پل کے اطراف میں پیدل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے بنے رستے پر لکڑی کے پشتے ختم کر کے لوہے کی چاریں لگانے کا منصوبہ منظور کر کے مارچ 2018میں کام شروع کروایا تھا جسے جون 2018میں مکمل ہونا تھا

تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق پل کے ٹھیکیدار نے موٹرسائیکل سواروں کو دریا عبور کروانے والے کشتیوں کے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے 75فیصد کے بعد کام ادھورا چھوڑ دیا جون 2018میں مکمل ہونے والا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا جس پر پریس کلب ملک وال کے صحافیوں نے عوامی شکایات پر کام کی بندش کے متعلق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خبریں شائع کیں جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پل پر لوہے کی چادریں بچھانے کا کام 15روز میں مکمل کر کے رپورٹ دی جائے ،
یہ خبر بھی پڑھیں
وزیر اعلی شہباز شریف نے ناصر اقبال بوسال کو ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر وکٹوریہ پل کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدائت کر دی

تحصیل ملک وال اور تحصیل پنڈدادنخان کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں نے اس اہم مسلہ کا نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کام کو جلد مکمل کر کے پل موٹرسائیکل سواروں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں