28

پریس کلب پھالیہ کا جنرل اجلاس ،متفقہ رائے سے ظفر عباس انجم کو صدر، مرزا قیصرفاروق کو سیکرٹری جنرل ،رضوان حیدر لطیف صدر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن، ایس ایم ندیم اقبال سیکرٹری جنرل منتخب

پھالیہ(بیوروچیف)پھالیہ پریس کلب پھالیہ کا جنرل اجلاس ،متفقہ رائے سے ظفر عباس انجم کو صدرپھالیہ پریس کلب ،مرزا قیصرفاروق کو سیکرٹری جنرل ،رضوان حیدر لطیف صدر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن جبکہ ایس ایم ندیم اقبال کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔

پھالیہ پریس کلب کا جنرل اجلاس میونسپل کمیٹی پھالیہ کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں نے پھالیہ پریس کلب کے وسیع تر مفاد میں متفقہ طور پر کے ظفر عباس انجم کو صدرپھالیہ پریس کلب ،دنیا نیوز کے نمائندہ مرزا قیصرفاروق کو سیکرٹری جنرل ، رضوان حیدر لطیف صدر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن جبکہ ایس ایم ندیم اقبال کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا ۔

نومنتخب صدرپھالیہ پریس کلب ظفرعباس انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پھالیہ پریس کلب کے وقار میں اضافہ کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ،صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کریں گے اور معاشرے کے امن وسکون کو قائم رکھنے میں قلم کی طاقت کو استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ 30دن کے اندرپھالیہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو تمام سہولیات سے آراستہ خوبصورت پریس کلب مہیا کریں گے جس سے نہ صرف صحافیوں بلکہ عوام الناس کو بھی استفادہ کے مواقع میسر ہونگے ۔

سیکرٹری جنرل پھالیہ پریس کلب مرزاقیصر فاروق نے کہا کہ پھالیہ پریس کلب کی شان و شوکت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور شخصیات کی بجائے صحافت کے قد میں اضافہ کے لئے تمام تر صلاحیتیں صرف کریں گے ۔

الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر رضوان حیدرلطیف کا کہنا تھا کہ ہم صحافت برائے خدمت کے مشن پر کام کریں گے اور صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی مدد سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے تمام تر وسائل مہیا کریں گے۔

سیکرٹری جنرل الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن پھالیہ ایس ایم ندیم اقبال نے کہا کہ پھالیہ پریس کلب ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قلم کی طاقت کو انسانیت کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے ۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے پھالیہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں