42

ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے پاکستان کے استحکام کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔پاکستان خدا وند کریم کا عطیہ خاص ہے، غازیہ ظفر

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے پاکستان کے استحکام کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔پاکستان خدا وند کریم کا عطیہ خاص ہے۔نظریہ پاکستان ہی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار پرنسپل لاہور لائیسم سکول غازیہ ظفر نے آج یہاں محکمہ سماجی بہبود آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ، زرتاشیہ زرین پرنسپل ایور روز گرائمر سکول، مہرین فاروق سپرٹنڈنٹ دارالامان اور لالہ محمد اعظم ایگزیکٹو ممبر لائنر کلب انٹرنیشنل تھے۔

تقریب میں ادارہ کی بچیوں نے یوم آزادی کے موضوع پر تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ حاضرین کی کثیر تعداد سے خراج تحسین حاصل کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہم سب کو ملکر استحکام پاکستان کیلئے کوشش کرنی چاہیں۔ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور آزادی کی ان خوشیوں میں ان مسلمان بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو کہ آزادی کی نعمت سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے آزادی کی نعمت کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں