49

کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹ مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں، طارق خان نیازی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹ مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈسٹرکٹ کمپلیس سے ملحقہ گراونڈ میں یوم آزادی کے حوالے سے کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس وحید احمد ،تحصیل سپورٹس آفیسرپھالیہ فوزیہ تارڑ،تحصیل سپورٹس آفیسرملکوال قمر اقبال ،کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

دریں اثناء ضلعی محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیس سے ملحقہ گراونڈ ڈی سی الیون اور اے سی الیون کے مابین دس دس اوورز کا ایک میچ ہوا۔ جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی سی الیون نے دس اوور میں ایک سو بیس رن بنائے ۔جس کے جواب میں اے سی الیون مقررہ دس اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چار رنز بنا سکی اور یوں ڈی سی الیون نے یہ میچ سولہ رنز سے جیت لیا۔

مہمان خصوصی اور شائقین نے اس میچ کو انتہائی شوق سے دیکھا اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر ان کو داد دی اور حوصلہ افزائی کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔انہوں نے ضلعی محکمہ سپورٹس کو یوم آزادی کے حوالے کے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آزادی کی نعمت کا شعورہونا چاہیے۔ہم اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔نئی نسل کو قیام پاکستان کے فلسفہ کو سمجھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں