36

شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ دیگر ملازمین کے لئے پچاس فیصد رعایت ہو گی،ڈی پی اوناصر سیال

منڈی بہاؤالدین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال نے کانفرس روم میں متعدد سکول و کالجز کے سربراہان سے میٹنگ کی ،ڈی پی او نے کہا تمام سکول و کالجزہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل کریں ، تربیت یافتہ گارڈز رکھے جائیں اور سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ،
یہ خبر بھی پڑھیں
شہدائے پولیس کی یاد میں زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، رینجرز سمیت دیگر افسران کی شرکت

اجلا س کے دوران پولیس اور تعلیمی اداروں کے درمیان شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت کا معاہدہ بھی طے کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او ناصر سیال نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جاتے رہیں گے اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ان کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کا سفر جاری رہے گا، پولیس کا ہرافسر اور اہلکار شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنا فرض ادا کرنے کا جذبہ رکھتا ہے ،

پولیس سروس ہمارے لئے ملازمت سے زیادہ ایک مقدس مشن ہے لہذا محدود تنخواہ ،کم وسائل اور سخت ڈیوٹی کے باوجود پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہے اس کے باوجود یہ درست ہے کہ ان حالات میں پولیس ملازمین کو سب سے زیادہ فکر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہوتی ہے ،بطور ڈی پی او میری کوشش ہے کہ منڈی پولیس کے حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین اور خصوصاشہداء کے خاندانوں کے مسائل ہر ممکن حد تک حل کروں ،

ڈی پی نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس معاہدے کے بعد کہ شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم اور باقی ملازمین کو پچاس فیصد رعایت سے محدود وسائل کے حامل پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی پریشانی کا خاتمہ ہو جائے گا، اس موقع پرڈی پی او نے سکول و کالجز کے سربراہان کا پولیس ملازمان کے بچوں کو فیس میں رعایت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں