16

انجمن جلالیہ رضویہ ضلع منڈی بہا ؤالدین کے اراکین کی تربیتی ورکشاپ کے سلسلہ میں مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) انجمن جلالیہ رضویہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی مجلس عاملہ کا اجلاس الجامعۃ الجلالیہ اونچی مسجد پھالیہ میں منعقد ہوا جس میں سید صفدر حسین، مولانا غلام دستگیر نقشبندی، صاحبزادہ احتشام الحق رضوی، حافظ محمد اسلم جلالی، مولانا طیب شیر، محمد رفیق جلالی، قاری خضر حیات، توقیر احمد جلالی، سید گلزیب حسین شاہ، واجد سعید نقشبندی، وقار الحسن جلالی، قاری سکندر حیات جلالی، حافظ منور اقبال جلالی واراکین مجلس عاملہ نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں انجمن جلالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے اراکین کی تربیتی ورکشاپ جوکہ 9 ستمبر کو گوجرہ میں منعقد ہورہی ہے اس کی تیاری کے سلسلہ میں تمام اراکین کو آگاہ کیا گیا۔ تنظیم کو مزید منظم کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اختتام پر ضلع کی تینوں تحصیلوں کے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق

مولانا محمد اسلم جلالی کو تحصیل منڈی بہاؤالدین کا سرپرست اعلیٰ، مولانا نثار احمد ہزاروی کو صدر جبکہ مولانا طیب شیر جلالی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ قاری سکندر حیات جلالی کو تحصیل پھالیہ کا سرپرست اعلیٰ، سید گلزیب حسین شاہ کو صدر جبکہ حافظ منور اقبال جلالی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا جبکہ قاری محمد اقبال جلالی کو تحصیل ملکوال کا سرپرست ا علیٰ، علامہ محمد رفیق کو صدر اور صاحبزادہ حسنات احمد جلالی کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔

اجلاس کا اختتام ملک وملت کی سلامتی کے ساتھ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں