15

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا جمیل کا اراضی ریکارڈ سنٹر پھالیہ کا دورہ، لاک کھیوٹ کے معاملات جلد سے جلد نمٹانے کے لئے افسران اپنا خصوصی کردار ادا کریں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا جمیل نے اراضی ریکارڈ سنٹر پھالیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے لوگوں سے ان کے مسائل کے حل ہونے کے بارے میں دریافت کیا جس پراسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ریونیو اہداف ماہانہ بنیادوں پر حاصل کئے جائیں۔ بلاک کھیوٹ کے مسئلے میں درپیش تکنیکی رکاوٹیں جلد دور کی جائیں۔ بلاک کھیوٹ کے معاملات جلد سے جلد نمٹانے کے لئے افسران اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

اپنے دورے میں انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیئے۔ زرعی قرضوں کے لئے کسانوں کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کی فراہمی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے۔

رانا جمیل نے زور دے کر کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ، اراضی کے انتقال یا ریکارڈ کی درستگی کیلئے آنے والوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کو ہر صورت میں مد نظر رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں