40

آئین اور قانون کی عملداری سے ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف آگے بڑھ سکتا ہے، غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ

آئین اور قانون کی عملداری سے ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف آگے بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان ایک عظیم جہدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد صاصل کیا۔ اس کی حفاظت کے لیے بھی پوری قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز قانون دان صدر ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤالدین غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ نے سلاو میں ممتاز قانون دان سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن چوہدری قاسم بابا ایڈووکیٹ کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اجتماعی اور قومی سوچ کو لیکر پاکستان اس وقت تیزی سے ترقی اور خوشحالی کے سفر کی طرف گامزن ہے ۔پاکستان میں نظام عدل میں اصلاحات کا عام شہری کو فائدہ پہنچ رہا برطانیہ میں مقیم پاکستانی وکلا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں ان کے علم تجربات سے استفادہ صاصل کرنا چاہے۔

غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہیں برطانوی سینئر وکلا سے مل کر اور برطانوی عدالتی سسٹم سے آگاہی صاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے یہ میرا لیے انتہائی خوشگوار تجربہ تھا جس میں مجھے بہت گچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملا۔ میزبان چوہدری قاسم بابا ایڈووکیٹ نے کہا پاکستانی وکلا اور برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانی وکلا کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ دونوں ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے فائدہ صاصل کر سکیں۔

غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ پاکستان کی وکلا براداری کا قیمتی سرمایہ ہیں جن پر ہم سب کو فخر ہے۔ تقریب سے مدثر اقبال ایڈووکیٹ۔ امجد تارڑ ایڈووکیٹ۔ شہزاد وڑائچ ایڈووکیٹ۔ امجد گوندل ایڈووکیٹ۔ آصف گوندل ایڈووکیٹ۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاو کے سابق انفارمیشن سیکٹریری محمد زاہد۔ محمد نعیم سیمت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ کو سلاو آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ برٹش پاکستانی اپنے وطن پاکستان سے لازوال محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں