32

مہر قادر یار لک کی والدہ محترمہ کا رضائے الہٰی سے انتقال، ختم قُل آج 9 اگست کو پڑھا جائیگا

منڈی بہاؤالدین: ریڈر ٹو سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مہر قادر یار لک کی والدہ محترمہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ موضع ماڑی لک ضلع سرگودھا میں ادا کر دی کئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ختم قُل آج 9 اگست دن 10 بجے ڈیرہ دولت والا ماڑی لک ضلع سرگودھا میں ادا کیا جائیگا۔ تفصیل کے مطابق مہر قادر یار لک ریڈر ٹو سیکرٹری DRTA منڈی بہاؤالدین کی والدہ محترمہ جنکا گزشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قُل اور دعا آج 9 اگست بروز جمعرات دن 10 بجے ڈیرہ دولت والا ماڑی لک ضلع سرگودھا میں ادا کی جائیگی۔ احباب سے شرکت اور دعائے مغفرت کی استدعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں