43

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا دورہ لاہور، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور قومی کوچ سے ملاقات

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا دورہ لاہور، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور قومی کوچ سے ملاقات، وفد کی قیادت عرفان بابر چوہدری صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کررہے تھے۔

تفصیل کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسویسی ایشن عرفان بابر چودھری، جمیل کمبوہ، حمزہ غوری اور حکیم اظہر کی قیادت میں گرین سٹی فٹبال کلب، دھول رانجھا فٹبال کلب اور ینگ فائٹر فٹبال کلب پھالیہ کےوفد نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مرکزی دفتر لاہور میں سیکرٹری جنرل کرنل احمد یار لودھی ، صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان اورکوچ پاکستانی فٹبال ٹیم نوگیرا سے ملاقات کی اور انکی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

وفد نے مرکزی عہدیداروں کو منڈی بہاؤالدین میں فٹبال کے کھیل کے فروغ اور نئے کلبوں کی رجسٹریشن سے متعلق بریف کیا۔ فٹبال فیڈریشن کے مرکزی عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کیلئے عرفان بابر چوہدری کی خدمات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں