56

ملک وال، شہر اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ گزشتہ روز پورا دن صرف تین گھنٹے بجلی دی گئی

ملک وال(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ گزشتہ روز پورا دن صرف تین گھنٹے بجلی دی گئی ، تاجر اور شہری پریشان، منگلا پاور ہائوس میں خرابی کی وجہ سے بجلی بند ہوئی ، گیپکو ذرائع ۔ تفصیلات کیمطابق گیپکو ملک وال کی طرف سے بجلی بحران کا مسلہ جاری غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے خراکے نکال دیے ، گزشتہ روز صبح کے وقت بجلی بند ہوئی جبکہ شام چھ بجے تک بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی سارا دن صرف تین گھنٹے بجلی سٹی فیڈر کو فراہم کی گئی جس کی وجہ کاروباری سرگرمیوں مندے کا شکار رہیں عیدالاضحی کی آمد قریب اور درزی کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہیں ٹیلر ماسٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ ان دنوں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عیدالاضحی کیلئے آئے ہوئے کپڑوں کی سلائی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی سے منسلک دیگر کاروبار بھی مندے کا شکار ہیں ، شہریوں نے گیپکو حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور بند کی جائے وگرنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ، رابطہ کرنے پر گیپکو ذرائع نے بتایا کہ منگلا پاور ہائوس میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کا تعطل پیدا ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں