36

موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیار،نہ ہوئے انڈیکیٹر اور سائیڈ شیشے یا نہ پہنا ہیلمٹ توہوگا آپکا چالان، ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا

منڈی بہاؤالدین۔ موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیار،نہ ہوئے انڈیکیٹر اور سائیڈ شیشے یا نہ پہنا ہیلمٹ توہوگا آپکا چالان، ٹریفک پولیس نے بڑااعلان کردیاہے۔
منڈی بہاءالدین میں بڑھتے ہوئے موٹرسائیکل حادثات سے بچاو کے لیے ٹریفک پولیس نے آگاہی واک کا اہتمام کیا

ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین نے موٹرسائیکلوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر عوام کو آگاہی دینے کے لیے واک کا اہتمام کیا۔ٹریفک دوارڈنز نے اس موقع پرکہاکہ موٹرسائیکل سوار انڈیکیٹر درست حالت میں رکھیں اور سائیڈ شیشے ضرورلگوائیں۔3افرادکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے اور کم سن بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمدکرایاجائے گا 10اگست کے بعد خلاف ورزی پر مقدمات اور چالان کیے جائیں گے۔

آگاہی واک میں شہریوں نے بھی شرکت کی شہریوں نے اسے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس لائسنس برانچ میں لائسنس بنانے کے مشکل مراحل کہ وجہ سے لوگ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلاتے ہیں اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی کی وجہ سے حادثات کا شکارہوجاتے ہیں۔

ٹریفک۔قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور لائسنس سمیت دیگر کاغذات بنوانے کے مراحل کو شفاف اورآسان بنانے سے حادثات پر کنٹرول پایاجاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں