32

سندھانوالہ: محنت کش کے گھر آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان اور بچی کا جہیز جل کرراکھ ہوگیا

پاہڑیانوالی (عدیل خان چوہدری) محنت کش کے گھر آگ لگنے سے گھرکا قیمتی سامان اور بچی کا جہیز جل کرراکھ ہوگیا

آگ بلب سے تکیہ کو لگی جو چارپائیوں پہ پڑھا ہوا تھا اس طرح آگ پورے کمرے میں پھیل گئی اور گھر کی قیمتی سامان کے ساتھ ساتھ بچی کا جہیز بھی جل کر راکھ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق سندھانوالہ کے رہائشی محنت کش خادم حسین بھٹی جو کے بھٹہ پہ مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے خادم حسین بھٹی کے گھر گزشتہ رات تقریباً 3بجے کمرے میں آگ لگ گئی جس سے گھر کا قیمتی سامان اور بچی کا جہیز مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا آگ تکیے کو لگی جو کہ چارپائیوں کے اوپر پڑا ہوا تھا اور پورے کمرے میں پھیل گئی جس سے ہزاروں مالیت کا گھریلو سامان اور بچی کا جہیز جل کے راکھ ہوگیا رات کے 3بجے متاثرین کے شور مچانے سےاہل محلے نے آگ پر قابو پالیا ۔ خادم حسین بھٹی کے گھر میں اتنے نقصان کی وجہ سے کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں