46

شہدائے پولیس کی یاد میں زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، رینجرز سمیت دیگر افسران کی شرکت

منڈی بہاؤالدین: شہدائے پولیس کی یاد میں زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی سی مہتاب وسیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر سیال، رینجرز آفیسرز، پولیس افسران، شہداء کے لواحقین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی اور ڈی پی او نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اور قوم کی خدمت اور حفاظت کرتے ہو ئے جن پولیس کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک و قوم کی جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت کی خاطر ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے میں ہمیشہ پہلی صفوں میں ہونگے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد شہدائے پولیس کی قوم کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔ ہم پنجاب پولیس کی شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ منڈی بہاوالدین پولیس کے جوانوں نے اپنی فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔ ان کی خاندانوں کے جان و مال کی حفاطت ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہیداء پولیس کے لواحقین کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں