62

چک جانو کلاں میں چوروں کا راج، رات گئے چور چھت اکھاڑ کے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے

چک جانو کلاں میں چوروں کا راج

پاہڑیانوالی (عدیل خان چوہدری) تھانہ پاہڑیانوالی کے نواحی علاقہ چک جانو کلاں میں گزشتہ رات کو چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور مین روڈ پر واقع تنویر احمد بٹ جنرل سٹور کی چھت اکھاڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے اس واردات پر دوکان داروں نے انصاف کے لئے پر امن احتجاج بھی کیا

دوسرے واقع میں ساتھ ہی دوکان شیرا سی ڈیز اینڈ موبائل کی دیوار اور چھت اکھاڑ دی تاہم دوکان دار اندر سویا ہوا تھا جس کی وجہ سے نقصان ہونے سے بچ گیا تھانہ پاہڑیانوالی پولیس کو کال جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی یاد رہے کہ یہی دوکان جنرل سٹور چند روز پہلے بھی چوروں کا شکار بنی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں