40

تحصیل پھالیہ میں صفائی اور انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس صفائی مہم کا دوسرا حصہ سینیٹیشن ہوگا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد جمیل نے کہا ہے کہ تحصیل پھالیہ میں صفائی اور انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام صاف ستھرے ماحول میں رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کا یہ کام مستقل اور سائینٹفک بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔اس مہم میں عوام الناس اور دیگر نجی اور سرکاری اداروں کا رول کلیدی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پھالیہ میں ضلعی حکومت کی ہدایت پر صفائی اور انسداد تجاوزات مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ وہ بذات خود تحصیل میونسپلٹی کے ملازمین کے صفائی مہم کے کام نگرانی کررہے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
ضلع بھر میں صفائی مہم کا آغاز، صفائی مہم کا یہ کام مستقل اورسائینٹفک بنیادوں پر شروع کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر ویسم مہتاب

انہوں نے کہا کہ اس صفائی مہم کا دوسرا حصہ سینیٹیشن ہوگا جس کے تحت نشیبی علاقوں سے جدید طریقہ کار کے ذریعے نکاسی آب کا مستقل حل نکالا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل میں صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور اس کی باقاعدہ رپورٹ تصویری ثبوت کے ساتھ ڈی سی آفس کو پیش کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں