86

چھت سے گذرنے والی 11 کے وی کی تاروں سے چھو کر دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، ورثا اور اہل محلہ کا احتجاجی مظاہرہ

ملک وال (نامہ نگار) چھت سے گذرنے والی 11کے وی کی تاروں سے چھو کر دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ، ورثا اور اہل محلہ کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے شیرانوالہ ریلوے پھاٹک بند کر ٹریفک بلاک کر دی ،

تفصیلات کیمطابق محلہ شیرانوالہ کے رہائشی عامر کے دو بیٹے 8سالہ عثمان الی اور 10سالہ شان علی گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے کہ گھر سے صرف 3فٹ کی بلندی پر لٹکتی بجلی کی 11کے وی کی تاروں سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ، واقعہ پر ورثا اور اہل محلہ نے بائی پاس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ریلوے پھاٹک بند کر سڑک بلاک کر دی

مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ گیپکو کو درخواست دی کہ گھروں کے اوپر سے گذرتی تاروں کو ہٹایا جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ان تاروں کی وجہ پہلے بھی کئی مرتبہ حادثات ہو چکے ہیں جن میں کئی افراد جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں ،

گیپکو ملک وال کے ایس ڈی او نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے تاریں اونچی کرنے کیلئے کام شروع کیا تو ریلوے پولیس نے ہمارے ملازمین کو نہ صرف گرفتار کر لیا بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جس پر ہم کام نہیں کر سکے ، بعد ازاں پولیس کی طرف سے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین پرامن منتشر ہو گئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں