73

چیئرمین ضلع کونسل چوہدری غلام حسین بوسال کا چوہدری مشاہد رضا کی حمایت کا اعلان

منڈی بہاؤالدین: چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری غلام حسین بوسال نے گزشتہ رات این اے 85 کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں سے مٹینگ کی اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے تمام نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

انھوں تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں کو پارٹی کے نامزد امیدواروں چوہدری مشاہد رضا، حمیدہ وحیدالدین اور پیر سید طارق یعقوب رضوی کی حمایت کرنے پر زور دیا۔ یونین کونسلز کے تمام چیئرمینوں نے چوہدری غلام حسین بوسال کی بات سے اتفاق کیا۔

اس مو قع پر چوہدری طاہر طاہر عزیز گجر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں