38

ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر برائے جنرل الیکشن 2018ء مہتاب وسیم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 14امیدواروں کومشروط وارننگ جاری کر دی ہے

منڈی بہائو الدین ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر برائے جنرل الیکشن 2018ء مہتاب وسیم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 14امیدواروں کومشروط وارننگ جاری کر دی ہے۔

جن میں قومی اسمبلی کے این اے 85میں ایم ایم اے کے امیدوار ریاض فاروق ساہی پی ٹی آئی کے حاجی امتیاز احمد، پی ایم ایل این کے مشاہد رضا، لیاقت علی مانگٹ تحریک لبیک،پی پی پی کے آصف بشیر بھاگٹ، این اے 86پی پی پی کے امیدوار فخر عمر حیات، مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال، پی ٹی آئی کے نذر محمد گوندل جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 66کے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد طارق تارڑ، آزاد امیدوار شکیل گلزار جبکہ حلقہ پی پی 67میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد نسیم گوندل ،آزاد امیدوار لیاقت علی رانجھا، آزاد امیدوار فیصل مختار گوندل، آزاد امیدوار سرفراز احمداور چئیرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال بھی شامل ہیں کو مشروط وارننگ جاری کی گئی

۔تمام امیدواروں نے ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفیسر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی پر سو فیصد عملدرآمد کرنے کا یقین دلایا جس کی بناء پر انہیں وارننگ جاری کی گئی۔جبکہ صوبائی حلقہ 65کی مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین کو غیر حاضری کی بناء پر دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء ضلع بھر کی مانیٹرنگ ٹیموںکی جانب سے اب تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 70خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ہیں جن میں 52کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں