65

منڈی بہائوالدین میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

منڈی بہائوالدین کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح سےہی ہلکی وتیز بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ منڈی بہائوالدین کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے مزے لوٹنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا شہر کا مطلع ابرآلود ہے اورموسم اگلے 4 دن تک معتدل رہنے کا امکان ہے۔ منڈی بہائوالدین میں آج بھی دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔

دوسری جانب بارش کے باعث جہاں لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں اوربرقی آلات سے دور رہیں، گیلے ہاتھوں سے بجلی کے تار نہ چھوئیں جب کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل آہستہ چلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں