59

شجر کاری سے نا صرف مالیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا محمد جمیل خان نے کہا ہے کہ شجر کاری سے نا صرف مالیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔حکومتی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں یونین کونسل ہیلاں میں شجر کاری مہم کا افتتاح پودالگا کر کیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی اداروں، مختلف محکموں اور دیگرز اداروں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق شجرکاری کیلئے پودے مہیا کئے جا رہے ہیں تا کہ شجر کاری مہم کو بھر پور فروغ حاصل ہو سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اس مہم کا معائنہ کرینگے اور موزوں جگہوں پر پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہم سب کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گرین پاکستان اور گرین پروگرام کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں