26

2013میں عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا اور میں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے آپ کے اعتماد کو پورا کر دیا، ناصر اقبال بوسال کا ورکرز کنونشن سے خطاب

ملک وال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ظفر اقبال گوندل کی طرف سے رکن میں کامیاب جلسہ نے ثابت کر دیا کہ 25جولائی کو ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے ہم نے پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے اور اب اپنی خدمت کا صلہ مانگنے آئے ہیں

ان خیالات کا اظہار این اے 86سے ن لیگ کے امیدوار ناصر اقبال بوسال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ 2013میں عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا اور میں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے آپ کے اعتماد کو پورا کر دیا

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پہلی مرتبہ کارپٹ سڑکوں کا جال بچھایا ، ملک وال میں ٹی ایچ کیو ماڈل ہسپتال کی تعمیر ، دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا منصوبہ شروع کروانے کے ساتھ سینکڑوں سکیمیں مکمل کروائیں ،
یہ خبر بھی پڑھیں
32 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کے منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا نمبر ون ضلع بنا دیا ہے، مخالفین نے تحریری طور پر تسلیم کرلیا ہے کہ میں نے 31 سڑکیں بنوائی ہیں، ناصر اقبال بوسال

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ظفر اقبال گوندل نے کہا کہ مخالفین آ کر دیکھ لیں کہ رکن کی عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ن لیگ کے امیدوار اس مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ضلسی صدر و سابق ایم پی اے شفقت محمود گوندل کی طرف سے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ شفقت گوندل پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں وگرنہ عہدہ سے استعفیٰ دیدیں ظفر اقبال گوندل نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دی گئی سزا ناانصافی پر مبنی ہے اور ہم اس فیصلہ نہیں مانتے ہم قائد کے دلیرانہ فیصلوں پر ان کے ساتھ ہیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں