30

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد سلیم راجہ نے اپنے آفس میں الیکشن 2018کے انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے افسران سے ملاقات کی

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد سلیم راجہ نے آج یہاں اپنے آفس میں الیکشن 2018کے انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے افسران سے ملاقات کی۔اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پاک فون کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنرل الیکشن 2018کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے پاک فوج کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ عوام الناس بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آفا پاکستان کی ہدات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق پر مانیٹرنگ ٹیمیں پور یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کروا رہی ہیں ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملکوال میں قائم مختلف میرج ہال پر ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے اچانک معائنے کئے۔

معائنے کے دوران ایک مقامی میرج ہال کو ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر 50ہزار رپے جرمانہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں