76

پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 86 کی یونین کونسل گڑھ قائم اور ویسٹ بلہڑ میں مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹیں اڑا دیں

ملک وال(نامہ نگار) یونین کونسل گڑھ قائم کے ممتاز ن لیگی رہنما ناظم شہزاد گوندل نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 86 نذر محمد گوندل کی حمائت کا اعلان کر دیا

جبکہ موضع ویسٹ بلہڑ ریاض گوندل ،مظہر گوندل اور شاہد گوندل نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 68 گلریز افضل چن اور امیدوا ر حلقہ این اے 86 نذر محمد گوندل کی حما ئت کا اعلان کر دیا
یہ خبر بھی پڑھیں
پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے 86اور پی پی 68 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

اس موقع پر سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں صرف ایک ہی شخص عمران خان ہے جو ملک میں تبدیلی لا سکتا ہے اس لیے آپ سب اپنے اختلافات کو بھلا کر 25 جولائی کو ملک بچانے کے لئے ووٹ پی ٹی آئی کے نامذد امیدوار وں کو دیں انہوں نے کہا کہ ایسے نمائندے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجیں جو آپ کے حقوق کی کے لئے اسمبلی فورم پر آواز بلند کر سکے

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد ایاز گوندل نے کہا کہ میں نے 10 سال پی ٹی آئی کے ساتھ دن رات کام کیا ہے مجھے ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں ملا مگر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے بھرپور جدجہد کر رہا ہوں مجھے اگر 20 سال بھی لگ جائیں تو کوئی پرواہ نہیں ملک میں تبدیلی آنی چاہئے لوگوں کو انصاف ملنا چاہئے جس کا وعدہ عمران خان نے قوم سے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں