41

مسلم لیگ ن لائرز فورم کی جانب سے چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی حمایت کا اعلان

منڈی بہاؤالدین: پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ بار میں منعقد ہوا، جس کی صدرات چوہدری محمد اسلم فیض گوندل ایڈووکیٹ نے کی،

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 85 چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم چوہدری اسلم فیض گوندل نے انہیں بار کا راؤنڈ کروایا، وہ ایک ایک چیمبر میں جاکر وکلاء سے ملے اور متعدد وکلاء رہنماؤں نے انہیں اپنے ووٹ اور سپورٹ کا یقین دلایا ۔

چوہدری مشاہد رضا نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری مطیع الرحمٰن رانجھا ایڈووکیٹ سے بھی انکے چیمبر میں ون ٹو ون ملاقات کی۔ اجلاس میں اعجاز ساہی، نصراللّہ وڑائچ، مطیع الرحمٰن رانجھا، نوید خان گجر ایڈووکیٹ، اظہر اقبال گوندل ایڈووکیٹ، چوہدری صفدر اقبال لنگاہ ایڈووکیٹ، اعجاز چٹھہ، فیصل مختار گوندل، خرم مجید، محمد ریاض گوندل، فرحت عباس رانجھا، ناصر مانگٹ اور دیگر وکلاء شریک ہوئے اور چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کو ووٹ دینے اور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں