31

محلہ شیرانوالہ: 12سالہ لڑکا پتنگ لوٹتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق، پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ زوروشور سے جاری

ملک وال(نامہ نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے پتنگ بازی اور اس کے سامان کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے لیکن نوجوانوں نے اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے شام پانچ بجتے ہی آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے سج جاتا ہے جبکہ نوجوان بوکاٹا کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں ،

محلہ شیرانوالہ میں 12سالہ احسان گھر کی چھت پر پتنگ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گر گیا اور سر میں شدید چوٹیں لگنے پر جاں بحق ہو گیا ، لڑکے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ محلہ میں بھی فضا سوگوار ہو گئی ،

شہریوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ و ڈور فروشی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں