38

مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسہ میں آتش بازی کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج ،ایک گرفتار ایک فرار ہو گیا

ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ رات محلہ صابری میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ ہوا جب حلقہ این اے 86سے پارٹی امیدوار ناصر اقبال بوسال جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ انتظامیہ کی طرف سے زبردست آتش بازی کی گئی ،

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور آتش بازی کرنے والے محمد شفیق ولد محمد رفیق سکنہ محلہ شیخانوالہ میانی کو گرفتار کر لیا جبکہ جلسہ کا منتظم زاہد محمودولد حق نواز موقع سے فرار ہو گیا ،

پولیس نے آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر زاہد محمود اور اور محمد شفیق کیخلاف دفعہ 188/2586/285کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں