38

پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے 86اور پی پی 68 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنان پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے

ملک وال(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے 86اور پی پی 68میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ، عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنان 25جولائی کو ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نذر محمد گوندل اور گلریز افضل چن کو ووٹ دیں گے، سوئن گوندل صدر پی اے ٹی،

تفصیلات کیمطابق پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن الحمد میرج ہال بادشاہ پور میں منعقد ہوا جس میں تحریک کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر وسیم ہمایوں گجر اور تحصیل ملکوال کے صدر سوئن گوندل نے کہا کہ تحریک کے قائد نے علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے الیکشن کا بائیکاٹ کر کے تحریک کے مقامی قائدین کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے حلقہ جات میں ن لیگ کے مخالف مضبوط امیدواروں کی حمایت کر کے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو شکست دیں کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس پر ہم نے حلقہ این اے 86اور پی پی 68میں تحریک انصاف کے امیدواروں نذر محمد گوندل اور گلریز افضل چن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے اپنے کارکنا کو ہدایت کی کہ وہ 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور پولنگ اسٹیشنز پر جا کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ لازمی ڈالی

یہ خبر بھی پڑھیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ذوالفقار رانجھا نے تمام ساتھیوں سمیت حاجی امتیاز چوہدری NA85 کی حمایت کا اعلان کر دیا

ں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذر محمد گوندل اور گلریز افضل چن نے کہا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کا انجام نزدیک آ پہنچا ہے عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں میاں نواز شریف اور اس کی اولاد کو کرپشن کیسز میں سزا سے ان فرعون نما حکمرانوں کیخلاف جنگ میں پہلی کامیابی حاصل ہو گئی ہے

انہوں نے کہا کہ اب ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے بیگناہوں کارکنان کو بھی انصاف ملے لگا اور اور میاں برادران سمیت ماڈل ٹاؤن سانحہ کے دیگر ملزمان بھی ان شاء اﷲ جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہوں نیکہا کہ اگر پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف ملے گا ، نذر گوندل اور گلریز افضل چن نے حمایت کرنے پر عوامی تحریک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں