50

32 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کے منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا نمبر ون ضلع بنا دیا ہے، مخالفین نے تحریری طور پر تسلیم کرلیا ہے کہ میں نے 31 سڑکیں بنوائی ہیں، ناصر اقبال بوسال

منڈی بہاؤالدین ( بیورو رپورٹ) 32 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کے منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا نمبر ون ضلع بنا دیا ہے، مخالفین نے تحریری طور پر تسلیم کرلیا ہے کہ میں نے 31 سڑکیں بنوائی ہیں۔ راہ چلتے لوگوں سے ہاتھ ملا کر انکی فوٹو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے سے حمایت نہیں ملتی، عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔

میرے آج رکن میں 23 جلسے تھے۔ پانچ سالوں میں 5 ڈگری کالجز، ملکوال میں دریائے جہلم پر پل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال تعمیر کرواکے عوامی خدمت اور ووٹ کا حق ادا کردیا ہے۔ سالم تا منڈی بہاؤالدین ڈوئل کیرج کی تعمیر صدیوں یاد رکھی جائیگی۔

ان خیالات کا پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 86 منڈی بہاؤالدین چوہدری ناصراقبال بوسال نے چوہدری امتیاز احمد گوندل حسنانہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دارہ حسنانہ رکن میں دئیے گئے گرینڈ ڈنر اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں
چوٹ دھیراں: ناصر اقبال بوسال عوام سے خطاب کر رہے ہیں،

اس موقع پر حسنانہ برادران نے چوہدری ناصراقبال بوسال کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ڈنر اور جلسہ میں چوہدری غلام عباس بوسال ذیلدار، میاں ارشاد اللّہ لالیکا سابق تحصیل نائب ناظم ملکوال، ظہور احمد گوندل، شیراز گھمن، چوہدری عمر حیات حسنانہ، غلام حیدر حسنانہ، خضر حیات حسنانہ، غلام قادر حسنانہ، تصور حیات حسنانہ، شیراز حسنانہ، زاہد جاوید حسنانہ، شاہد جاوید حسنانہ،اویس امتیاز حسنانہ، علی شیر حسنانہ، دانش ریاض حسنانہ، عثمان امیر، الطاف حسین گوندل، نوازش گوندل، شہزاد تاجیکا، نصر مرجیکا،دانیال عارف تاجیکا، حسن بوسال، ساجد بوسال، امتیاز دھدرا، عزت رسول، اظہر اقبال گوندل ایڈووکیٹ،عرفان بابر چودھری، سید حسن، خضر حیات، سہیل بوسال، نوید انجم، تصورنوید گوندل ایڈووکیٹ، پرویز آسی باہوآنہ، الیاس باہوآنہ اور رفاقت بوسال نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں