87

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہاؤالدین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب لڑنے والے 8 نامزد امید واروں کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹسز جاری کر دئیے

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہاؤالدین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب لڑنے والے 8نامزد امید واروں کو الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

آج یہاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹسز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85سے انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری، ایم ایم اے کے امیدوار ریاض فاروق ساہی ، مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا اور حلقہ این اے 86سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر اقبال بوسال ، پاکستان پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 67سے آزاد امیدوار لیاقت علی رانجھا ، پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد نسیم مٹو اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ 65سے مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مقرر کردہ سائز سے بڑھ کر تشہیری پینا فلیکس اور بینرز لگانے کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں

یہ خبر بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی وائس چیئرمین سمیت 6 یونین کونسلز کے چیئرمینوں کے خلاف مقدمہ درج

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ان امیدواروں کو9اور 10جولائی8 201کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں