87

جولائی 2018 میں روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ395، آگ لگنے کے 17 واقعات، کرائم کیس 46، میڈیکل ایمرجنسی و دیگر حادثات 483 پیش آئے، ریسکیو کی رپورٹ جاری

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122منڈی بہاؤالدین انجینئر عمران خان نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122نے ماہ جولائی کی ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ماہ جولائی 2018 میں ریسکیو کنٹرول روم میں مجموعی طور پر33698فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 1101ایمرجنسی کالز تھیں ۔ جن پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا ۔

انجینئر عمران خان نے بتایا کہ روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ395، آگ لگنے کے 17 واقعات ، کرائم کیس 46،میڈیکل ایمرجنسی و دیگر حادثات 483شامل ہیں۔ جن میں196متاثرین کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے فارغ کر دیا گیا۔ 924 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال شفٹ کیا گیا جبکہ 20 متاثرین کو ہسپتال شفٹ کرتے ہوئے اموات ہوئیں۔اس موقع پر عمران خان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ فری ریسکیو ہیلپ لائن 1122پر غیر ضروری کالز کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ ایمرجنسی نمبر 1122مصروف ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کا متاثرہ شخص بر وقت رابطہ نہیں کر سکتا۔ بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہا ر سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور تیز رفتاری سے شہری اجتناب کریں۔والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں کیونکہ حادثہ کی صورت میں ہیلمٹ دماغ کی 80فیصد تک چوٹ سے بچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔اس موقع پر ریسکیو 1122کے کوآرڈینیٹر عاطف رفیق بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں