40

بنگلہ دیش: بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے41 افراد ہلاک

ڈھاکا / نئی دہلی: موسم برسات کی بارشوں سے جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے دریاؤں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔

دونوں ملکوں میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41 بتائی گئی ہے۔ دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی اطلاع دی ہے۔

بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں ملکوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں